پی ایس ایل 11:اسلام آبادیونائیٹڈنےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوشکست دیکرپہلی جیت اپنےنام کرلی

0
5

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کےگیارہویں ایڈیشن میں سلام آبادیونائیٹڈنےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوشکست دیکرپہلی جیت اپنےنام کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلےگئےپی ایس ایل کےنویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےٹاس جیت کرپہلےکھیلتےہوئےاسلام آبادیونائیٹڈکیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےاوپنرز نےجارحانہ اندازاپنایااورٹیم کو50رنزفراہم کیے۔ کپتان سعود شکیل 42 اور شامل حسین 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئےخواجہ نافع 18رنزبناسکے، بین مکڈرموٹ 3 سکورکےمہمان ثابت ہوئے،اور بیون جیکبز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
حسن نواز 36 گیندوں پر 66 اور ٹام کرن 22 گیندوں پر 29 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی،جبکہ سلمان ارشاد اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a reply