پی ایس ایل 11:ملتان سلطانزنےحیدرآبادکنگزمین کو6وکٹوں سےہرادیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کےگیارہویں ایڈیشن میں ملتان سلطانزنےحیدرآبادکنگزمین کو6وکٹوں سےہرادیا۔
لاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل کےمیچ میں حیدرآبادکنگزمین نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاحیدرآبادکنگزمین نےپہلےکھیلتےہوئے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے۔جواب میں ملتان سلطانزنے19ویں اوورمیں4وکٹوں کےنقصان پرہدف حاصل کرلیا۔
حیدرآبادکنگزمین کی جانب سے معاذصداقت نےجارحانہ اندازاپنایااور62رنزکی اننگزکھیل کرنمایاں رہےجبکہ شرجیل خان 51 رنز کےساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
صائم ایوب 27رنزبناکرآؤٹ ہوئے ،عثمان خان25سکورفراہم کرنےمیں کامیاب ہوئے، سید سعد علی 23 اور کپتان مارنس لبوشین 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جبکہ عرفان خان 22 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
ملتان سلطانزکی جانب سے محمدوسیم جونیئرنے2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی،کپتان ایشٹن ٹرنر، پیٹر سڈل اور محمد نواز نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ملتان سلطانزکی جانب سے صاحبزادہ فرحان نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا،انہوں نے106رنزبناکرٹیم کی جیت میں اہم کرداراداکیا،اسٹیو اسمتھ 46سکورفراہم کرسکے،عرفات منہاس 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شان مسعود 29، جوش فلیپی 9 اور کپتان ایشٹن ٹرنر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حیدرآبادکنگزمین کی جانب سے صائم ایوب نے2شکارکیے،جبکہ مہیش ٹھیکشانا اور حسن خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔















