پی ایس ایل11:حیدرآبادکنگزمین نےاسلام آبادیونائٹیڈکو6وکٹوں سے مات دیدی

0
2

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کےگیارہویں ایڈیشن میں حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔کیوی اوپنر ڈیون کونوے 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مارک چیپمین نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ سمیر منہاس نے 22 اور محمد فائق نے 18 رنز اسکور کیے۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے آصف محمود نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 اوورز میں 18 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فاسٹ بولر محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں حیدرآباد کنگز مین کے بیٹرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کپتان مارنوس لیبوشین 61 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، صائم ایوب نے 35 اور اوپنر معاذ صداقت نے 30 رنز اسکور کیے، جبکہ گلین میکسویل 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Leave a reply