پی ایس ایل11:لاہورقلندرزنےملتان سلطانزکو20رنزسےمات دیدی

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کےگیارہویں ایڈیشن میں لاہورقلندرزنےبارش کےباعث متاثرہ میچ میں ملتان سلطانزکو20رنزسےمات دےدی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار رہا، تاہم کچھ دیر بعد ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بارش کی وجہ سے میچ کو کم کر کے فی اننگز 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔لاہور قلندرز نے مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔
لاہورقلندرزکی جانب سے محمد نعیم 60 اور پرویز حسین 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ عبداللہ شفیق نے 33 اور سکندر رضا نے 13 رنز اسکور کیے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بنا سکی۔ کپتان ایشٹن ٹرنر 52 اور شان مسعود 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ عرفات منہاس نے 25 رنز اسکور کیے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔















