پی ایس ایل11:ملتان سلطانزکی شاندارفتح:راولپنڈیز کو مسلسل 8 ویں شکست

0
2

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اہم 2 پوائنٹس حاصل کر لیے اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔جواب میں ملتان سلطانز نے 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ سیم بلنگز نے 29 اور کپتان محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے۔
ملتان سلطانز نے اسٹیو اسمتھ کی شاندار نصف سنچری کی بدولت باآسانی ہدف حاصل کر لیا۔اسٹیو اسمتھ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ایشٹن ٹرنر نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس کامیابی کے بعد ملتان سلطانز کے پوائنٹس 12 ہو گئے اور وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی، جبکہ پشاور زلمی 8 میچز میں 15 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔

Leave a reply