سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر عائد،پی ٹی اے کی وارننگ

0
7

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے غیرقانونی سمز کیخلاف انتباہ جاری کرتےہوئے صارفین کو وارننگ جاری کرتےہوئےکہا سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر عائد ہوتی ہے۔

پی ٹی اے نے غیرقانونی سمز کے سدباب کے لیے صارفین کو انتباہ جاری کیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق صارفین ہمیشہ اپنی سم اپنے ہی نام پر رجسٹرڈ رکھیں، کیونکہ کسی دوسرے فرد کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سم استعمال کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر عائد ہوتی ہے، اس لیے صارفین یقینی بنائیں کہ ان کے نام پر جاری سم کسی اور کے استعمال میں نہ ہو۔
اتھارٹی کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کسی کی ذاتی معلومات استعمال کر کے غیرقانونی سم حاصل کر سکتے ہیں، جو فراڈ اور دیگر مذموم مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں۔
پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ صارفین اپنی سمز کی تفصیلات حاصل کریں اور اگر کوئی نامعلوم سم سامنے آئے تو اسے فوری بلاک کروائیں۔
پی ٹی اے کے مطابق کسی اور کے کیے گئے جرائم صارفین کو قانونی مشکلات میں ڈال سکتے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ صارفین ہمیشہ سم موبائل کمپنیوں کے مجاز کسٹمر سینٹر یا فرنچائز سے ہی حاصل کریں۔

Leave a reply