کراچی میں پی ٹی آئی کا احتجاج،پولیس ان ایکشن ،متعدد افراد گرفتار

0
7

کراچی میں پی ٹی آئی کی جانب سے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کیے جانے والے احتجاج کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے فوارہ چوک پر احتجاج کیا گیا، جہاں پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا، جس کے بعد متعدد کارکن گرفتار کر لیے گئے۔

گرفتار افراد میں پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مسرور سیال بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو آئینی حقِ احتجاج سے روکنا قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنوں اور رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔ حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا کہ سیاسی کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر مختلف علاقوں میں احتجاجی سرگرمیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

Leave a reply