مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، این ڈی ایم اے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

0
4

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) میں ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا گیارہواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں جاری مون سون صورتحال، دریاؤں کے بہاؤ اور ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے ویڈیو لنک اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اگست کے دوران بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے این ای او سی کے حالیہ دورے سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل نے جدید ارلی وارننگ سسٹمز اور ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ صلاحیتوں کو سراہا۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو شدید بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply