حکومت کا بڑا فیصلہ، تعلیمی اداروں کیلئےنئی تعطیل کا اعلان،اوقات کاربھی تبدیل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق نئے فیصلے کے تحت تعلیمی نقصان سے بچنے اور نصاب کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اسکولوں کے تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا۔
ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سندھ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے تحت کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر نافذ ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














