پنجاب اسمبلی کااجلاس آج ہوگا:مختلف التواتحریکیں ایجنڈےمیں شامل

پنجاب اسمبلی کااجلاس آج ہوگا،مختلف محکموں سےمتعلق التواتحریکیں ایجنڈےمیں شامل کرلی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کااجلاس آج دوپہر2بجےہوگا،ہاؤسنگ اوراربن ڈویلپمنٹ سے متعلق سوالات ایوان میں پیش ہوں گے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کےسوالات کےجوابات دئیےجائیں گے۔مختلف محکموں سےمتعلق التواتحریکیں ایجنڈےمیں شامل کرلی گئیں۔کچھ التواتحریکوں کےجوابات بعدمیں دئیےجائیں گے۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں بعدازبجٹ بحث جاری رہےگی،قبل ازبجٹ بحث بھی پنجاب اسمبلی اجلاس کاحصہ ہوگی،ارکان اسمبلی فوری عوامی اہمیت کےمعاملات اٹھائیں گے۔















