پنجاب کابینہ اجلاس:متعدد سمریاں اور رپورٹس پیش

0
20

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اساتذہ کےطبی اخراجات سمیت متعدد سمریاں اور رپورٹس پیش کی گئیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت پنجاب کابینہ کااجلاس منعقدہواجس میں بریفنگ دی گئی اوراہم فیصلے کیےگئے۔
پنجاب کابینہ کےاجلاس میں پچھلےاجلاس کی کارروائی کی توثیق پیش کی گئی جبکہ قائمہ کمیٹی قانون سازی ونجکاری کےاجلاسوں کےمنٹس بھی کابینہ میں پیش کئےگئے۔
قانون امن وامان سےمتعلق قائمہ کمیٹی کےاجلاس کی کارروائی پیش کی گئی اور اساتذہ کےطبی اخراجات سےمتعلق سمری کابینہ میں پیش کی گئی۔
این ایف سی ایوارڈپرعملدرآمدکی ششماہی رپورٹس کابینہ میں پیش کی گئی اورپنجاب حکومت کےآڈٹ 2019-20اور2025-23کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔

Leave a reply