پنجاب حکومت کا ریلیف پیکج: مفت ٹرانسپورٹ ،کسانوں اورموٹرسائیکل سوارں کیلئے سبسڈی

0
14

پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے مفت ٹرانسپورٹ سروسز فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سہولیات عوام کے لیے مفت ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کسانوں کے لیے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے فی ایکڑ ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید برآں رجسٹرڈ موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ 20 لیٹر تک فی لیٹر 100 روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
حکومت کے مطابق یہ اقدامات عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply