پنجاب حکومت کا بڑافیصلہ ، فوتگی پر کھانا پکانے،تقسیم کرنے پر پابندی عائد

0
45

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں فوتگی کے موقع پر کھانا پکانے، تقسیم کرنے اور دعوتی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد غمزدہ خاندانوں پر غیر ضروری مالی بوجھ کو کم کرنا اور سوگ کے موقع پر سادگی کو فروغ دینا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق فوتگی جیسے حساس موقع پر دکھاوے اور غیر ضروری اخراجات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں جلد ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ ہدایات جاری کی جائیں گی۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کرے گی۔ علما کرام، سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیاہے۔

Leave a reply