پنجاب بلدیاتی انتخابات سےمتعلق الیکشن کمیشن کااعلامیہ جاری

0
7

پنجاب بلدیاتی انتخابات سےمتعلق الیکشن کمیشن نےاعلامیہ جاری کردیا۔
چیف الیکشن کمشنرکاکہناہےکہ بلدیاتی انتخابات کاانعقادپنجاب حکومت اورالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،۔پنجاب حکومت اپنی اس ذمہ داری کوپوراکرے،الیکشن کمیشن کوضروری رولز،ڈیٹا،نوٹیفکیشن اورنقشہ جات مہیاکرے۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ چیف سیکرٹری پنجاب نےالیکشن کمیشن کوبریفنگ دی،صوبائی حکومت پنجاب بلدیاتی انتخابات کےانعقادمیں مخلص ہے،لوکل گورنمنٹ ایکٹ2025کےتحت حلقہ بندی رولزکاڈرافٹ الیکشن کمیشن کودےدیاگیا۔
اعلامیہ میں الیکشن کمشنرنےکہاکہ رولزاپنی رائےفوری طورپرصوبائی حکومت پنجاب کودیں۔جس پرچیف سیکرٹری پنجاب نےکہاکہ رولزکاڈرافٹ 15نومبر 2025 تک الیکشن کمیشن کوبھیج دیا جائے گا،صوبائی حکومت ڈیمارکیشن ودیگردرجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22دسمبرتک مہیاکردےگی،کونسلزکی تعداد کے نوٹیفکیشنز31دسمبرتک دےدئیےجائیں گے۔مصدقہ نقشہ جات بھی 10جنوری 2026تک مہیا کردئیےجائیں گے۔
الیکشن کمیشن نےہدایت دی کے متعلقہ تمام امورتجویزکردہ شیڈول کےمطابق مکمل کئےجائیں۔

Leave a reply