دھاتی ڈورکیخلاف پنجاب پولیس کاصوبےبھرمیں کریک ڈاؤن جاری

پنجاب پولیس ان ایکشن،دھاتی ڈور و پتنگ بازی کیخلاف پولیس کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکاکہناتھاکہ صوبہ بھر میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز قابل برداشت نہیں ، خلاف ورزپرسخت ایکشن لیا جائے گا، لاہور میں بھی سخت حکومتی شرائط، قوانین کے مطابق صرف مخصوص دنوں میں ہی بسنت کی اجازت دی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب کامزیدکہناتھاکہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے،والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں،شہری کسی بھی مقام پر پتنگ بازی کی صورت میں 15 پر اطلاع دے کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کاکہناہےکہ رواں سال اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 383 ملزمان کوگرفتارکیاگیا، 2992 مقدمات درج کیےگئے،2 لاکھ 42 ہزار 364 پتنگیں جبکہ 5108 ڈور چرخیاں برآمدہوئیں،صوبائی دارالحکومت لاہور میں 1377 ملزمان کوگرفتارکیاگیا ، 1316 مقدمات درج کئےگئے، 81 ہزار 755 پتنگیں اور 1422 ڈور چرخیاں برآمدکی گئیں۔















