
پنجاب حکومت نے مالی سال 2026 کے لیے 5.903 ٹریلین روپے کا بجٹ پیش کیا ہے جس میں مجموعی اخراجات کا تخمینہ 3569 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اور پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔بجٹ میں تعلیم، صحت، سکیورٹی، سماجی تحفظ، زراعت، آئی ٹی اور ہنر مندی کے شعبوں پر خاص توجہ دی گئی ہے۔
حکومت نے اسکل ڈویلپمنٹ، نوجوانوں کی تربیت، خواتین کی معاشی شمولیت اور ایگرو اکانومی کو ترقیاتی ترجیحات قرار دیا ہے۔
اپوزیشن نے بجٹ اجلاس کے دوران شدید احتجاج کیا اور ایوان میں نعرے بازی بھی کی۔















