ملکہ ٔترنم نور جہاں کومداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

0
5

 

سروں کی ملکہ ،ملکہ ٔترنم نور جہاں کومداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے۔

ملکہ ٔترنم نور جہاں21ستمبر 1926 کو عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں ،اُن کا اصل نام اللہ وسائی تھا۔اُنہوں نے ایک موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولی اس لیے موسیقی انہیں وراثت میں ملی ، انہوں نے فنی زندگی کا آغاز کلکتہ میں بطورِ چا ئلڈ سٹار کیا۔ بطورِ اداکارہ اور گلوکارہ ان کی شہرت کا آغاز فلم گل بکائولی سے ہوا ۔ انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنے جوہر دکھائے ۔

انہوں نے مجموعی طور پر تقریباً995 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جبکہ شاعرانہ تخیل کے ہزاروں گیتوں کو نغمگی میں ڈھالا۔ فلمی سے ملی نغمے تک اورنیم کلاسیکل سے کلاسیکل موسیقی تک،انہیں ہر خیال کی گائیکی پر ملکہ حاصل رہا۔
ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے ،انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو کہ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں،میڈم نور جہاں کی خوبصورت اور کانوں میں رس گھولنے والی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا خطاب ملا ۔میڈم نور جہاں 23دسمبر 2000 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں۔

Leave a reply