ریلوےنےمسافروں کی کمی پر3ٹرینیں منسوخ کردیں

0
7

ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر، مسافروں کی تعداد کم ہونے کے باعث محکمہ ریلوے نے 3 ٹرینیں منسوخ کر دیں۔
محکمہ ریلوے کے مطابق چند ٹرینوں کی آمدورفت عارضی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مسافروں کی سہولت کے لیے متبادل انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی پاک بزنس معطل رہےگی۔ کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل معطل رہے گی۔کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ریلوے کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق رمضان کے دوران ریزرویشن دفاتر صبح ساڑھے 7 سے شام ساڑھے 5 تک کھلے رہیں گے۔ریزرویشن دفاتر میں جمعہ کے روز ساڑھے 12 سے 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا البتہ سنگل شفٹ ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Leave a reply