ملک بھر میں بارشیں، بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی میں اضافہ

0
6

ملک بھر میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم سرد ہوگیا۔
ملک کے مختلف حصوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں سردی کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع جن میں چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، کوہلو اور نصیرآباد میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جہاں ایف سی بلوچستان کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔
دوسری جانب آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، وادی ناران، سوات اور زیارت کے پہاڑی علاقوں میں اپریل کے مہینے میں برف باری نے موسم کو مزید سرد کردیا۔
اُدھرسندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ ڈیرہ غازی خان اور فورٹ منرو میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث برساتی ندیوں میں طغیانی آگئی۔اسی طرح سوات، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، خیبر، لوئر دیر، صوابی اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بارش ہوئی۔

Leave a reply