ملک میں بارشیں اور برفباری: محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

0
18

ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری،محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم ِ سرما کی پہلی بارش کی بھی پیشگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات نے مغربی ہواؤں کی دوبارہ آمد کے باعث رواں ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ، جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کے خطرے سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق 29 دسمبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جس کے اثرات مختلف علاقوں میں محسوس کیے جائیں گے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 29 سے 31 دسمبر کے دوران بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔30 دسمبر سے یکم جنوری کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش متوقع ہے، جبکہ اسلام آباد، مری، گلیات اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں 30 دسمبر سے 2 جنوری تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave a reply