راشد لطیف خان یونیورسٹی میں نئے طلبہ کیلئے استقبالیہ

0
58

راشد لطیف خان یونیورسٹی میں نئے طلبہ کیلئے استقبالیہ کی تقریب کانعقادکیاگیاجس میں طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی،ڈی جی ہائیر ایجوکیشن کمیشن لاہور ریجن غلام نبی نے خصوصی شركت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاكٹر راشد لطیف خان كا كہنا ہے كہ ریسرچ ورک اور سکلز ڈویلپمنٹ آر ایل كے یو کی پہچان ہے۔طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں ہنرمند بنانا ہوگا۔
آر ایل كے یو كی جانب سے فال 2025 کے چھ سو سے زائد نئے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ مركزی آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب كا باقاعدہ آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوا۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاكٹر رخسانہ كوثر نے خطبہ استقبالیہ دیا اور معزز مہمانوں سمیت طلبا و طالبات كو خوش آمدید كہا۔
مہمان خصوصی غلامی نبی نے اپنے خطاب میں كہا كہ راشد لطیف خان یونیورسٹی ملك و قوم كے لیے بہترین تحفہ ہے۔ نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں پُر وقار تقریب سے ان کی شخصیت میں نکھار آئے گا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاكٹر راشد لطیف خان كا كہنا ہے كہ آر ایل كے یو میں تحقیقی کام پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ طلبہ کو روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ مہارتیں بھی سکھائی جا رہی ہیں۔ ہنرمند طلبہ ہی ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔
اس موقع پر نئے آنے والے طلبہ كی رجسٹریشن كی گئی اور ان کی حلف برداری بھی ہوئی۔ استقبالیہ تقریب میں رجسٹرار ڈاكٹر محمد خالد خان، ڈائریكٹر ماركیٹنگ میڈم زلیخا خان، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر فرخ زمان، پرنسپل آر ایل کے یو میڈیکل کالج ڈاکٹر عارف صدیقی، پرنسپل راشد لطیف، میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود، سی ایف او منصور احمد، ڈائریکٹرز ڈینز، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس، فیكلٹی ممبران، طلبا و طالبات اور ان كے والدین نے بھر پور شركت كی۔
معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز اور سووینئرز بھی پیش کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کو ریفرشمنٹ بھی دی گئی۔

Leave a reply