مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف،حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

0
5

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 اگست 2026 سے کیا گیا ہے۔ نئی قیمتیں پٹرولیم مصنوعات کی یومیہ قیمتوں کے تعین کے تحت جاری کی گئی ہیں۔

Leave a reply