روس کاایران کوامن کیلئےمذاکرات کےذریعےحل تلاش کرنےپرزور

0
4

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
گفتگو میں عباس عراقچی نے لاوروف کو 11 اپریل کو اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق ماسکو نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکراتی عمل کو جاری رکھنا ضروری ہے تاکہ ایسے حل تلاش کیے جا سکیں جو تنازع کی بنیادی وجوہات کو ختم کریں اور خطے میں دیرپا استحکام قائم ہو۔
روس نے یہ بھی کہا کہ اس عمل میں ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے جائز مفادات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
سرگئی لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی صورت میں دوبارہ تصادم سے گریز کیا جانا چاہیے اور روس بحران کے حل میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بھی ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کی تھی۔
کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اسلام آباد مذاکرات سے متعلق اتوار کے روز بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔

Leave a reply