ایران کیساتھ کشیدگی اورناکام مذاکرات کےبعدامریکاکمزورسفارتی پوزیشن میں چلا گیا ہے، ہیلری کلنٹن

0
104

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور ناکام مذاکرات کے بعد امریکا ایک کمزور سفارتی پوزیشن میں چلا گیا ہے اور اس نے اپنی روایتی برتری کھو دی ہے۔
ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انہوں نے مذاکراتی عمل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی شمولیت پر بھی تنقید کی۔
ہیلری کلنٹن کے مطابق امریکا کو اس وقت ایران پر دباؤ برقرار رکھنے والی طاقت ہونا چاہیے تھا، تاہم موجودہ صورتحال اس کے برعکس نظر آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنی سفارتی برتری، اثر و رسوخ اور مذاکراتی پہل کھو دی ہے، جس سے اس کی پوزیشن مزید کمزور ہوئی ہے۔

Leave a reply