لاہور قلندرز ایک بار پھر گلوبل سپر لیگ کا حصہ بن گئی

0
7

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایک بار پھر گلوبل سپر لیگ (GSL) میں شرکت کرے گی۔ ٹیم رواں برس گیانا میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔
تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ 23 جولائی سے یکم اگست 2026 تک گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ لاہور قلندرز اس سے قبل بھی ایونٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں شریک رہ چکی ہے۔
ٹیم اونر ثمین رانا نے کہا کہ گلوبل سپر لیگ میں واپسی پر خوشی ہے اور پاکستان کی نمائندگی کرنا باعثِ فخر ہے۔
ان کے مطابق یہ ٹورنامنٹ ٹیم کے لیے اپنی صلاحیت، ثقافت اور مقصد کو عالمی سطح پر پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔
چیئرمین لیگ کلائیو لائیڈ نے لاہور قلندرز کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فرنچائز انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک ہے، اور اس کی شمولیت ٹورنامنٹ کے معیار اور وقار میں مزید اضافہ کرے گی۔

Leave a reply