آبنائے ہرمز میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت بحران کو بڑھا دے گی،ایران کی انتباہ

0
5

امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ ناکہ بندی کے اعلان پر ایرانی وزارت دفاع نے سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس نوعیت کی کسی بھی بیرونی فوجی مداخلت سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے اور عالمی توانائی کی سلامتی متاثر ہو سکتی ہے۔
ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں کسی بھی فوجی اقدام کی کوشش ناکام رہے گی۔
ادھر ایرانی فوج نے سمندری راستوں پر امریکی پابندیوں کو’’قزاقی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا تو خلیج عمان سمیت پورے خطے کی بندرگاہیں غیر محفوظ ہو سکتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق خلیجی بندرگاہیں سب کے لیے ہوں گی یا کسی کے لیے بھی نہیں۔

Leave a reply