سنگاپور میں وزیراعظم اور وزرا کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ

سنگاپور کی حکومت نے وزیراعظم لارنس وونگ سمیت وزرا اور اعلیٰ عہدیداروں کی سالانہ تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
لارنس وونگ کی سالانہ تنخواہ میں 14 لاکھ سنگاپورین ڈالر کا اضافہ ہوگا، جس کے بعد ان کی تنخواہ 36 لاکھ سنگاپورین ڈالر سالانہ ہوجائے گی۔ وہ پہلے ہی دنیا کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سیاسی رہنماؤں میں شامل ہیں۔
لارنس وونگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ پانچ سال تک تنخواہ میں اضافے کی رقم فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ باصلاحیت افراد کو سیاست کی طرف راغب کرنے کے لیے وزرا کو مناسب معاوضہ دینا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سالانہ تنخواہ 4 لاکھ ڈالر ہے، جبکہ سنگاپور کے وزیراعظم کی نئی سالانہ تنخواہ تقریباً 28 لاکھ امریکی ڈالر کے برابر ہوگی۔















