سام سنگ کے نئے اے آئی گلیکسی فائیو جی سمارٹ فونز متعارف

0
6

جدید ترین اور ماڈرن سمارٹ فون کے شوقین صارفین کیلئے خوشخبری،سام سنگ کے نئے اے آئی گلیکسی فائیو جی سمارٹ فونز متعارف،معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنی نئی گلیکسی اے سیریز کے تحت گلیکسی اے 57 فائیو جی اور گلیکسی اے 37 فائیو جی متعارف کروا دی۔
کمپنی کے مطابق یہ دونوں ڈیوائسز ون یو آئی 8.5 پر مبنی ہیں اور ان میں شامل آسوم انٹیلی جنس فیچرز روزمرہ کے استعمال کو مزید آسان اور موثر بناتے ہیں، ان اے آئی ٹولز میں وائس ٹرانسکرپشن، سمارٹ سلیکشن اور فوٹو ایڈیٹنگ کے جدید آپشنز شامل ہیں، جو صارفین کو مواد بنانے اور معلومات تک رسائی میں بہتر سہولت فراہم کرتے ہیں۔
نئے سمارٹ فونز میں کیمرہ کے شعبے میں بھی نمایاں بہتری کی گئی ہے۔ دونوں ماڈلز میں 50 میگا پکسل کا مرکزی کیمرہ دیا گیا ہے، جو نائٹ فوٹوگرافی سمیت مختلف حالات میں بہتر نتائج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیوائسز میں جدید ڈسپلے، مضبوط بیٹری اور مجموعی طور پر بہتر پرفارمنس کو یقینی بنایا گیا ہے۔گلیکسی اے 57 فائیو جی کو نسبتاً زیادہ پریمیم ڈیزائن اور بہتر ہارڈویئر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جبکہ دونوں فونز میں صارفین کو طویل المدتی سافٹ ویئر سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی، جس کے تحت کمپنی کی جانب سے کئی سال تک اینڈرائیڈ اپڈیٹس اور سکیورٹی پیچز جاری کیے جائیں گے۔

Leave a reply