سر فراز احمد رپورٹنگ، مشن مکمل ہوا،سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

انڈر19ایشیاکپ کےفائنل میں پاکستانی ٹیم نےبھارت کو191رنز کے بڑے مارجن سےشکست دی،جس کےبعدقومی کرکٹ ٹیم کےمینٹوراورسابق کپتان سرفرازاحمد کی سوشل میڈیاپراسٹوری وائرل ہوگئی۔
حال ہی میں پاکستان اوربھارت کی انڈر19کی ٹیمیں ایشیاکپ کےفائنل میں مدمقابل آئیں ،جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم نےبھارت کو191رنزسےشکست دےکرٹائٹل اپنےنام کیا۔
انڈر19ٹیم نے وطن واپسی پروزیراعظم شہبازشریف اور پھر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
انڈر19کرکٹ ٹیم کےمینٹورسرفرازاحمدنےفیلڈمارشل سیدعاصم منیرسےہاتھ ملانےکی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرشیئرکی اور لکھا کہ ’’اسلام و علیکم سر، سر فراز احمد رپورٹنگ، مشن مکمل ہوا‘‘۔
سابق کپتان سرفراز احمد کی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔جس پر صارفین مختلف قسم کےتبصرےکررہےہیں۔















