سعودی ایئرلائن کا 2026 میں عالمی ایونٹس کیلئےآسان رسائی دینے کا اعلان

سعودی ایئرلائن رواں سال مملکت کے عالمی ایونٹس تک رسائی میں کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے پُرعزم ،سعودی ایئرلائن نے 2026 میں عالمی ایونٹس کیلئے فضائی سہولتیں بڑھانے کا اعلان کردیا۔
سعودی ایئرلائن پاکستانی مسافروں کو جدہ اور ریاض کے ذریعے آسان کنیکٹویٹی فراہم کرے گی۔ پریمیئم سروس اور جدید فضائی بیڑے سے 2026 کے اہم ایونٹس تک آسان رسائی ممکن ہوگی۔
ترجمان سعودی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ نیا سال کھیلوں، ثقافتی میلوں کے ذریعے سعودی عرب کے عالمی تشخص کو مزید اجاگر کرے گا، جدہ اور ریاض میں بڑے عالمی ایونٹس کیلئے دنیا بھر سے سیاحوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق 2026 میں سعودی عرب عالمی سیاحت کا بڑا مرکز بننے کیلئے تیار ہے،اس سلسلے میں مملکت کے بی ایل وی ڈی زلا ورززون میں 200 ملین پھولوں سے سجا منفرد بوٹیکنیکل ونڈر لینڈ قائم کر دیا گیا ہے۔
سعودی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ بوئنگ 777 طیاروں کو باغیچے میں ضم کرکے انوکھا نظارہ پیش کیا گیا ہے۔















