آبنائےہرمزکھلوانےکیلئے سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج ہوگی

0
10

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج آبنائے ہرمز سے متعلق ایک اہم قرارداد پر ووٹنگ کرے گی، جس میں بحری جہازوں کو ایرانی حملوں سے بچانے کے لیے ’دفاعی‘ طاقت کے استعمال کی اجازت دینے کی تجویز شامل ہے۔یہ قرارداد بحرین کی جانب سے پیش کی گئی ہے اور اسے امریکا کی حمایت حاصل ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے ردعمل میں آبنائے ہرمز پر اپنی گرفت سخت کر دی ہے، جس کے باعث جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔ اس صورتحال سے عالمی سطح پر تیل اور ایندھن کی ترسیل میں خلل اور معاشی بے چینی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں بحرین کے سفیر جمال الرویعی کا کہنا ہے کہ خطے اور عالمی معیشت کو متاثر کرنے والی اس صورتحال کو قبول نہیں کیا جا سکتا اور دنیا بھر پر اس کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے، اور سلامتی کونسل کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جارحانہ اقدامات کشیدگی میں مزید اضافہ کریں گے، اس لیے تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

Leave a reply