سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں

0
6

سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔
پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کے مطابق سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا، جس کے بعد وہ انتقال کر گئیں۔ماروی ملک کے انتقال پر شازیہ مری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ اور صدمے سے دوچار ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وہ سینیٹر شیری رحمٰن اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Leave a reply