سینئراداکارہ بابرہ شریف نےزندگی کی 71بہاریں دیکھ لیں

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ بابرہ شریف نےزندگی کی 71بہاریں دیکھ لیں۔
10دسمبر1954کوپیداہونےوالی اداکارہ بابرہ شریف نےاپنےفنی کیرئیرکاآغاز 1973ء میں ڈرامہ کرن کہانی سے کیا اور جلد ہی فلم انڈسٹری کا حصہ بن گئیں۔ 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں وہ پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں شامل ہوئیں۔
اپنے30سالہ کیرئیرمیں بابرہ شریف نےتقریباً150سےزائدفلموں میں اداکاری کی،اُن کی مشہورفلموں میں میرانام ہےمحبت،شبانہ ،سنگ دل اورمکھڑاشامل ہیں۔
تین عشروں پر مشتمل طویل کیریئر کے دوران بابرہ شریف نے اپنی اداکاری کے لیے کئی بڑے ایوارڈز حاصل کیے، جن میں8مرتبہ بہترین اداکاری کے نگار ایوارڈز بھی شامل ہیں۔















