شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خطے میں جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں پر شکر گزار ہیں،ایران

0
7

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے وہ اپنے عزیز بھائی وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے انتھک کوششوں پر شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی برادرانہ درخواست، امریکہ کی 15 نکاتی تجویز پر مذاکرات کی خواہش، اور امریکی صدر کی جانب سے ایران کی 10 نکاتی تجویز کے عمومی فریم ورک کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قبول کرنے کے اعلان کے تناظر میں ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اگر ایران پر حملے بند کر دیے جائیں تو ایرانی مسلح افواج اپنی دفاعی کارروائیاں روک دیں گی۔ مزید یہ کہ دو ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ ایران کی مسلح افواج کے ساتھ ہم آہنگی اور تکنیکی حدود کو مدِنظر رکھتے ہوئے فراہم کی جائے گی۔

Leave a reply