شہیدبینظیربھٹونےاپنےنظریات کی قیمت جان کی صورت میں اداکی ،صدرمملکت

0
26

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ شہیدبینظیربھٹونےاپنےنظریات کی قیمت جان کی صورت میں اداکی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نےشہیدبینظیربھٹوکی اٹھارویں برسی پرخراج عقیدت پیش کیا۔
صدرزرداری کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ شہیدبینظیربھٹوکی زندگی اورقربانی پاکستان میں جمہوریت کی جدوجہدسےگہراتعلق رکھتی ہے، شہیدبینظیربھٹوعالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں،جنہیں عوام نےدوبارمنتخب کیا،وہ ہمیں بارباریاددلاتی تھیں کہ اصل بدلہ جمہوریت ہے،شہیدبینظیرکاپیغام ہمیں ایک دوسرےکےقریب لاتاہے،انہوں نےآئین پاکستان اورعوام کےووٹ کےحق کیلئے بھرپور جدوجہد کی،انتخابات میں باربارکامیابی ثبوت ہےکہ وہ پرامن سیاست اورجمہوریت پر پورایقین رکھتی تھیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ شہیدبینظیربھٹونےعوامی فلاح پرتوجہ دی،خاص طورپر نوجوانوں کیلئےروزگار،تعلیم ،بنیادی سہولتوں ،سماجی ترقی کےمواقع بڑھانےکی کوشش کی،شہیدبینظیربھٹوایسےپاکستان پریقین رکھتی تھیں جس میں سب کی شمولیت ہو،وہ فرقہ واریت،نفرت اورعدم برداشت کےخلاف تھیں،شہیدبینظیربھٹواقلیتوں کےحقوق کیلئےمسلسل آوازاٹھاتی رہیں،ان کاخواب ایک ایساملک تھاجہاں ہرمذہب کےماننےوالےعزت اورتحفظ کےساتھ زندگی گزارسکیں۔
صدرمملکت کاکہناتھاکہ انتہاپسندی کیخلاف ان کاجرات مندانہ مؤقف اوران کی یادگارخدمات شامل ہیں،شہیدبینظیربھٹونےتشدداورنفرت کیخلاف کھل کربات کی،شہیدبینظیربھٹونےاپنےنظریات کی قیمت جان کی صورت میں اداکی،شہیدبینظیربھٹوکی 18ویں برسی پرہمیں نفرت کےبجائےاتحادکاراستہ اپناناہوگا،شہیدبینظیربھٹوانتقام کی سیاست پریقین نہیں رکھتی تھیں ،شہید بینظیربھٹوکاپیغام ہمیں ایک دوسرےکےقریب لاتاہے،اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دےکہ ان کی قربانی سےہمیشہ رہنمائی حاصل کرتےرہیں۔

Leave a reply