سندھ ہائیکورٹ: سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن کیلئے صوبائی حکومت سے شرائط طلب

0
24

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ گل پلازہ پر محکمہ داخلہ کے خط کے جواب میں مراسلہ جاری کردیا جس میں صوبائی حکومت سے شرائط طلب کی گئی ہیں ۔
سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کے حوالے سے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ داخلہ کے خط کے جواب میں مراسلہ جاری کردیامراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کمیشن کے قیام سے قبل صوبائی حکومت سے شرائط کار طلب کرلیں۔
چیف جسٹس کی ہدایت ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ ابتدائی مرحلے میں شرائط فراہم کریں۔ حکومت کی پیش کردہ شرائط سامنے آنے کے بعد کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔

Leave a reply