گلوکارہ انورال خالد رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

پاکستانی گلوکارہ انورال خالد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔
مشہور گانے ’’جھول‘‘ کی گلوکارہ نے شادی کے بندھن میں قدم رکھ دیا ہے۔انورال خالد کی نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں ہلکے گلابی رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
گلوکارہ نے اپنی شادی کی اطلاع مداحوں کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی، جہاں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ہاتھ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی شادی کی انگوٹھی دکھا رہی تھیں۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ان کی اپنے شوہر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔















