سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاکیس:الیکشن کمیشن نےاہم ہدایت کردی

0
5

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی اورشہرنازعمرایوب کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کےکیس میں الیکشن کمیشن نےوکیل علی بخاری کودرخواست دوبارہ جمع کروانےکی ہدایت کردی۔
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں5رکنی بینچ نےوزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور شہرنازعمرایوب کےخلاف کیس کی سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل کےپی اورسہیل آفریدی کی جانب سے وکیل علی بخاری پیش ہوئے۔
وکیل علی بخار نےبتایاکہ  الیکشن کمیشن نےوزیراعلیٰ سہیل آفریدی کوحاضری سےاستثنیٰ دےرکھاہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کےوکیل علی بخاری نےتحریری جواب جمع کروادیا۔
علی بخاری نےکیس کےناقابل سماعت ہونےسےمتعلق درخواست جمع کروادی۔
حکام الیکشن کمیشن نےکہاکہ ناقابل سماعت ہونےسےمتعلق درخواست پروزیراعلیٰ کےدستخط نہیں۔جس پرالیکشن کمیشن نےوکیل علی بخاری کودرخواست دوبارہ جمع کروانےکی ہدایت کی۔
ۡچیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نےکہاکہ آئندہ سماعت سےقبل پاورآف اٹارنی بھی جمع کروائیں ۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نےسماعت13جنوری تک ملتوی کردی۔

Leave a reply