
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ منسوخ کرنے کیلئے 6 شرائط پیش کردیں۔
وفاقی حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے آج لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی شرائط سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے لکھا کہ مذاکراتی کمیٹی کو میرا بھیجا گیا ڈرافٹ یہ ہے جسے میں اپنی قوم کے سامنے رکھ رہا ہوں۔ پوری قوم کو یہ علم ہونا چاہئیے کہ ان میں سے ایک ڈیمانڈ بھی غیر آئینی و قانونی نہیں ہے۔
ان کامزیدکہناتھاکہ ہمیں دوسرے درجے کا شہری سمجھا جا رہا ہے۔ ہمارے ساتھ ریاست ہر قابض لوگ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ یہ ہمارے ڈیمانڈز تھے، ہیں اور رہیں گے۔















