بول آئینے بول مجھے بتا، صحت کے مستقبل کے بارے میں بتانے والا آئینہ تیار

0
7

بول آئینے بول مجھے بتا، بچپن میں کہانیوں میں شاید آپ نے ایسے جادوئی آئینے کے بارے میں پڑھا ہو جو مستقبل کے بارے میں بتاتا ہے۔
جی ہاں،ایسا اب کسی حد تک ممکن ہوگیا ہے کم از کم آپ کی صحت کے مستقبل کے بارے میں بتانے والا آئینہ تیار کیا گیا ہے۔ اے آئی سے لیس ڈیجیٹل آئینہ اب انسان کی صحت سے متعلق راز خود بتائے گا۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ اسمارٹ آئینہ محض 30 سیکنڈ میں سیلفی کی مدد سے صحت کا مکمل تجزیہ کر کے نتائج فراہم کرے گا اور آئندہ 20 برسوں کے دوران لاحق ہونے والی ممکنہ بیماریوں سے بھی پیشگی آگاہ کرے گا۔
آئینے میں نصب اے آئی ٹیکنالوجی چہرے پر خون کے بہاؤ کا باریک بینی سے جائزہ لے گی جس کی بنیاد پر دل کی صحت، میٹابولزم، دماغی تناؤ اور دیگر جسمانی پہلوؤں کا تجزیہ کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ طبی آئینہ صحت کے خطرات سامنے آنے سے پہلے ہی خبردار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس جدید ڈیجیٹل آئینے کی قیمت 900 ڈالر مقرر کی گئی ہے اور اسے چند روز میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a reply