سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئےپاکستان کے 15 رکنی ا سکواڈ کا اعلان

سری لنکاکےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکےلئےسلمان علی آغاکی قیادت میں پاکستان کے15رکنی اسکواڈ کااعلان کردیاگیا۔
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم 4 اور 5 جنوری کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔ اس سیریز میں سلمان علی آغا پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
وکٹ کیپر بلے باز خواجہ محمد نافع کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کر رہے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے، جو 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں ہوں گے۔
یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز آئندہ ورلڈ کپ کے لیےا سکواڈ کے انتخاب میں مددگار ثابت ہوگی۔
پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔















