سٹیج کے نامورکامیڈین اداکار قیصر پیاکونوسربازوں نےلوٹ لیا

پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامورکامیڈین اداکار قیصر پیاکونوسربازوں نےلوٹ لیا۔
پاکستانی فلم انڈسٹری اور سٹیج کے نامورکامیڈین اداکار قیصر پیا بھی نوسربازوں کی واردات کا شکار ہو گئے،نوسرباز قیصر پیا کا قیمتی موبائل گاڑی سے لے کر فرار ہو گئے۔تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ٹریفک سگنل پر گاڑی رکی توایک نوسرباز نے گاڑی کو ہاتھ مارا اور جھگڑا شروع کر دیا۔جبکہ دوسرا نوسر بازگاڑی کی دوسری سائیڈ سے قیمتی موبائل لے گیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ برس بھی اداکار قیصر پیا کی رہائشگاہ کے باہرسے گاڑی کے شیشے چوری ہوگئے تھے۔















