اسٹیٹ بینک نےسہ ماہی ادائیگی نظام کاجائزہ جاری کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےرواں سال جولائی سےستمبرسہ ماہی ادائیگی نظام کاجائزہ جاری کردیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں2.8ارب ریٹیل ادائیگیاں ہوئیں،پہلی سہ ماہی میں ریٹیل ادائیگیوں کی نمو10فیصدرہی،ریٹیل ادائیگیوں کی مالیت 1لاکھ66ہزارارب پاکستانی روپےسے زائدہے ،موبائل ایپ سےادائیگیاں بینکاری کووسعت دےرہی ہے،ریٹیل ادائیگیوں میں 2.8ارب ڈیجیٹل ہوئیں ،نقدادائیگیاں 10فیصدہوئیں اور90فیصدریٹیل ادائیگیاں ڈیجیٹل ہورہی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری کردہ جائزہ کےمطابق پہلی سہ ماہی کی ادائیگیوں کےاعدادڈیجیٹل ہورہے پاکستان کی عکاسی کررہی ہے،موبائل ایپ کے ذریعے 33700ارب روپےکی 2ارب ادائیگیاں کی گئیں، موبائل ایپ سے 81فیصد ڈیجیٹل ادائیگیاں کی گئیں،انٹرنیٹ بینکاری اورکارڈصارف کی تعدادبڑھ رہی ہے۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق ملک میں6کروڑ13لاکھ پیمنٹ کارڈزیرگردش ہیں،زیرگردش کارڈمیں90فیصدڈیبٹ اور4فیصدکریڈیٹ کارڈزہیں،راست سےفردکوادائیگیاں کی مالیت11300ارب روپے ہوگئیں،راست سےفرد سے مرچنٹ کوادائیگی 43لاکھ اورمالیت17ارب روپےہوئیں۔















