میرا نام لینا بند کریں،علیزے شاہ کی یاسر نواز کو آخری وارننگ

0
19

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ علیزےشاہ نےاداکار یاسرنوازکوآخری وارننگ دیتےہوئےکہاکہ میرا نام لینا بند کریں۔ورنہ ہتکِ عزت کا مقدمہ دائرکرو گئیں۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اسٹوری میں اداکارہ علیزے شاہ نے لکھا کہ یہ یاسر نواز کو ان کی آخری وارننگ ہے کہ وہ اب کسی بھی پلیٹ فارم پر ان کا نام استعمال نہ کریں۔
علیزے شاہ کے مطابق انہوں نے پانچ سال قبل یاسر نواز کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں کام کیا تھا، تاہم اس کے باوجود وہ آج بھی مختلف شوز میں جا کر ان کا نام لیتے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ یاسر نواز ہر بار معذرت کرتے ہیں اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا، لیکن بعد میں پھر وہی عمل دہراتے ہوئے ان کا نام لے کر یہ کہتے ہیں کہ ان کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔
علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ان تمام شوز کا ریکارڈ موجود ہے جن میں یاسر نواز نے ان کا نام لے کر ان کی تضحیک کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہی رویہ برقرار رہا تو وہ بغیر کسی مزید وارننگ کے یاسر نواز کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کریں گی۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ اگر یاسر نواز باز نہ آئے تو وہ پوری انڈسٹری کو بتا دیں گی کہ وہ ان کے ساتھ کام کیوں پسند نہیں کرتے، اور اس کے اثرات یاسر نواز کی ساکھ پر اچھے نہیں ہوں گے۔

Leave a reply