آبنائےہرمزکی بندش،روس کاپاکستان کوتیل سپلائی دینےکااعلان،روسی میڈیا

0
16

آبنائے ہرمز کی بندش کے تناظر میں روس کی جانب سے پاکستان کو تیل کی فراہمی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکااوراسرائیل کےتہران پرحملےکےبعدایران نے آبنائےہرمزکوجہازرانی کےلئے مکمل طورپربندکردیاہے، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔
روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی توانائی امور کے ماہر ڈاکٹر ممودہ سلامے نے تصدیق کی ہے کہ روسی خام تیل کی ایک بڑی کھیپ، جو تقریباً 7 لاکھ 33 ہزار بیرل پر مشتمل ہے، جلد پاکستان کی پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچنے والی ہے۔
یہ سپلائی مشرقِ وسطیٰ میں، بالخصوص آبنائے ہرمزمیں جاری بحران کے دوران پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور ایندھن کی فراہمی کو مستحکم رکھنے کے لیے اہم ہے۔
حالیہ بحران کے دوران رپورٹس کے مطابق پاکستان کے پاس پیٹرول اور ڈیزیل کا اسٹاک تقریباً 28 دن، جبکہ خام تیل کے ذخائر 10 دن کے لیے کافی ہیں۔

Leave a reply