قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباکیلئے سکالر شپ کی مد میں گرانٹ جاری

0
7

پاکستانی طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری،چین کے سفارتخانے نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبا کیلئے سکالر شپ کی مد میں 40لاکھ روپے کی گرانٹ دیدی۔
شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق 4ملین روپے کاچیک پاکستان میں چین کے سفارتخانے کے ذہ داران نے ایمبیسیڈرل میرٹ کم نیڈ سکالرشپ کے تحت جامعہ کے حوالہ کیا،جوقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے لائق لیکن ضرورت مند طلبا و طالبات کی اعلیٰ تعلیم کیلئے استعمال میں لایاجائے گا۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے اس تعاون پر پاکستان میں چین کے سفیر اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس سکالرشپ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند طلبا پیدا ہوں گے،جو بلاشبہ معاشرے کی مثبت ترقی میں کردار ادا کریں گے اور یہ تعاون طلبا ،یونیورسٹی اور علاقے کی خوشحالی و ترقی کیلئیے انتہائی قابل ِقدر ہے گی۔

Leave a reply