سلطان محمدگولڈن نےتیزترین ریورس ڈرائیو کار کا عالمی ریکارڈ اپنےنام کرلیا

سلطان محمد گولڈن نے 2022 میں قائم کیا گیا تیزترین ریورس ڈرائیو کار کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سلطان محمد گولڈن نے تیزترین ریورس ڈرائیو کے دوران ایک میل کا فاصلہ صرف 57 سیکنڈز میں طے کیا۔
یہ ریکارڈ اس سے قبل 2022 میں ایک امریکی اسٹنٹ مین نے بنایا تھا۔ سلطان محمد گولڈن ریورس ڈرائیو جمپ کا دوسرا عالمی ریکارڈ بھی قائم کرنے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے طویل فاصلے کی ریورس ڈرائیو کے دوران ریمپ جمپ کامیابی سے مکمل کیا، جس پر شائقین نے دوسرا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان محمد گولڈن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔















