وزیراعلیٰ کےپی کیخلاف ازخود نوٹس: سہیل آفریدی کی عدم حاضری پرالیکشن کمیشن برہم

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کی ازخودنوٹس کیس میں عدم پیشی پرالیکشن کمیشن نےبرہمی کا اظہارکیا۔
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے خلاف ازخودنوٹس پرسماعت ہوئی۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل علی بخاری نےکہاکہ صوبےمیں درپیش صورتحال اورمصروفیات کےباعث وزیراعلیٰ پیش نہیں ہوسکے۔
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نےکہاکہ وزیراعلیٰ کوحاضری سےاستثنیٰ دینی ہےتواس کیلئے احکامات جاری کرنےہونگے۔جس پروکیل علی بخاری نےکہاکہ وزیراعلیٰ کوڈی آراواورمرکزی سیکرٹریٹ نےبیک وقت طلب کیاہےکیسےپیش ہوں۔
ممبرکےپی نےکہاکہ سہیل آفریدی یہاں پیش نہیں ہوئےتوڈی آراوکے سامنےکیاپیش ہوں گے۔
وکیل علی بخاری نےکہاکہ کیامیں پیش نہیں ہوا،کیامیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نمائندگی نہیں کررہا۔
ممبرکےپی نےکہاکہ ہم نےطلبی کےنوٹس ذاتی طورپرپیش ہونےکیلئےجاری کیے۔ہم نےآپ کےپیش ہونے پراعتراض نہیں کیا۔
وکیل علی بخاری نےکہاکہ اس کامطلب یہ ہےکہ کوئی بھی وکیل کےساتھ پیش نہ ہو۔
ڈی جی لا نےکہاکہ جب کسی کوذاتی طورپرطلب کیاجائےتواسےذاتی حیثیت میں آناچاہیے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کےوکیل علی بخاری نےالیکشن کمیشن سےوقت مانگ لیا۔
وکیل وزیراعلیٰ کےپی علی بخاری نےکہاکہ ہم نےوکالت نامےپردستخط بھی کرنےہیں۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نےکہاکہ وزیراعلیٰ ،وزرااورگورنرانتخابی مہم کاحصہ نہیں بن سکتے،انتخابی مہم میں تشدد پراکسانہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،حویلیاں میں انتخابی مہم کےدوران جلسہ بغیراجازت کیاگیا۔وزیراعلیٰ نےالیکشن کمیشن اورانتخابی عملےکیخلاف دھمکی آمیزالفاظ استعمال کیے۔وزیراعلیٰ کایہ عمل انتخابی عملےکوہراساں کرنےکےزمرےمیں آتاہے،تمام امیدواروں کویکساں مواقع فراہم کرناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرازخودنوٹس لےسکتاہے۔
ڈی جی لانےکہاکہ الیکشن کمیشن کےپاس الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پرکسی کوبھی طلب کرنے کااختیارہے۔
وزیراعلیٰ کےپی کےوکیل علی بخارنےکہاکہ کیایہ نوٹس قابل سماعت بھی ہےیانہیں ،ہری پورکےڈی آراو اورالیکشن کمیشن کانوٹس ایک جیساہے،حویلیاں ضلع ہری پور میں شامل نہیں،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نےوکیل علی بخاری سےمکالمہ کرتےہوئےکہاکہ ہم میرٹ پرفیصلہ کرتےہیں،آپ آگےکی باتیں پہلے کرناشروع ہوگئے ۔
الیکشن کمیشن نےمخالف امیدوارکی درخواست کی کاپی وزیراعلیٰ کےوکیل کوفراہم کرتےہوئےسماعت ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی مبینہ دھمکی پر نوٹس جاری کیاتھا۔ یہ نوٹس چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کےبعدجاری کیاگیاتھا۔















