یورپی ممالک میں سپرفلوکی وبا،پاکستان میں بھی وائرس پہنچ گیا

0
13

یورپی ممالک میں سپرفلوکی وبا نےپنجےگاڑھ لیے،وائرس اب پاکستان بھی پہنچ گیا۔
عالمی ادارہ صحت کےمطابق فلوکی نئی قسم سےانفلوئنزاکےکیسزمیں تیزی سےاضافہ ہوا،جس کی وجہ سےہسپتالوں میں مریضوں کی تعدادمیں تشویشناک حدتک اضافہ ہوگیا۔
برطانوی محکمہ صحت کاکہناہےکہ گزشتہ ہفتےہسپتالوں میں اوسطاً 2600سے زائد مریض داخل ہوئے ،ہسپتالوں میں آنےوالوں کی تعداد50فیصدزیادہ ہے۔
پاکستان کےمحکمہ صحت کےترجمان کاکہناہےکہ عام فلوکوانفلوائنزا سے جوڑ کر دیکھنادرست نہیں ۔تیزبخار،جسم میں شدیددرد،تھکن،کھانسی اورسردردکی شکایت سپرفلوکی علامات ہیں۔لاہوراورگوجرانوالہ سمیت بعض شہروں میں فلوکےمریضوں کی تعدادبڑھ گئی۔
ذرائع کاکہنابیس فیصدنمونوں میں وائرس کی نئی قسم کی موجودگی پائی گئی۔

Leave a reply