دنیاکےمختلف خطوں میں ’’سپرفلو‘‘کی لہر:ہسپتالوں میں مریضوں کارش بڑھ گیا

0
22

دنیا کے مختلف خطوں میں ’’سپرفلو‘‘ کی لہر پھیل گئی ہے جس کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کےمطابق فلوکی نئی قسم سےانفلوئنزاکےکیسزمیں تیزی سےاضافہ ہوا،جس کی وجہ سےہسپتالوں میں مریضوں کی تعدادمیں تشویشناک حدتک اضافہ ہوگیا۔
برطانوی محکمہ صحت کاکہناہےکہ ہسپتالوں میں اوسطاً 2600سےزائدمریض داخل ہورہےہیں،ہسپتالوں میں آنےوالوں کی تعداد50فیصدزیادہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت کاکہناہےکہ موجودہ صورتحال کوویڈکےبعدہسپتالوں پرسب سےبڑادباؤہے،نئی قسم زیادہ خطرناک نہیں،پھیلاؤمعمول سےپہلےشروع ہوگیا،سپرفلوسےبچوں اوربزرگوں میں متاثرین کی شرح سب سےزیادہ ہے۔
برطانوی میڈیا کےمطابق برطانیہ میں احتیاطی تدابیراختیارکرلی گئیں،برطانیہ میں فلوکانیاوائرس آنےسےہزاروں افرادہسپتال پہنچ گئے۔
برطانوی حکام کاکہناہےکہ گزشتہ ہفتے2ہزار660افرادفلووائرس کےباعث ہسپتال میں داخل ہے،ہسپتال میں داخل مریضوں کی تعدادایک ہفتےکےدوران 55فیصدبڑھ گئی،ویک اینڈتک5ہزارسے8ہزارافرادہسپتال میں داخل ہوسکتے ہیں۔
این ایچ ایس کےمطابق فلوکاوائرس نیاہےاس لیےمتاثرین میں اس کیخلاف قوت مدافعت کمزورہے،فلووائرس سے چھوٹےبچےاورکم عمرافرادزیادہ متاثرہوئے ہیں۔

Leave a reply